مکران اور بلوچستان کی ترقی کیلئے ہماری اولین ترجیح ہے،فرح عظیم شاہ

0 351

کوئٹہ(پ ر)ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک مہینے کے قلیل عرصے میں دوسری بار وفاقی وزرا کے ہمراہ دورہ گوادر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ماتھے کا جھومر ہےاور بلاشبہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا خواب گودار اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا، مکران اور بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور

 

تمام ادارے ایک پیج پر ہے، جمعہ کو اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں قائم بلوچستان حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے گوادر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت کی سہولیات اور ماہی گیروں کے عرصہ دراز سے حل طلب مسائل کو ایڈریس کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے اور اس ضمن میں حالیہ صوبائی بجٹ میں گوادر میں تعلیمی اداروں کے قیام اور پانی کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں قائم مخلوط وفاقی حکومت نے گوادر میں بلاتعطل برقی ترسیل کی فراہمی کے لیے ہمسایہ برادر ملک ایران کے ساتھ 100 میگا واٹ بجلی کا معاہدہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری اگلے ہفتے وفاقی کابینہ ک

 

ے اجلاس میں دی جائیگی جبکہ ساحلی شہر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے 2 ہزار انجن کی فراہمی کا وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان اہلیان گوادر کے لیے خوشگوار ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ گوادر سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی اور وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور دیگرحکام کی جانب سے وفاقی محکموں اور سرحدوں پر مقامی ابادی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق تجاویز کا وزیراعظم عرق زیری سے جائزہ لیکر ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائینگے, انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ گوادر کے موقع پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس فاونڈیشن کے درمیان گوادر میں 150 بستروں کے انڑنیشنل سٹینڈرڈ کے ہسپتال کے قیام کے مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں جس کی تکمیل سے گوادر اور قرب وجوار کے مقامی مریضوں کو علاج معالجے کے لیے کراچی یا کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور صحت کی سہولیات ان کے گھر کی دیلیز پر ہی انھیں میسر آئیگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.