
ترقی نسواں پروگرام کی تکنیکی معاونت اورپالیسی پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ربابہ بلیدی
کوئٹہ(خ ن)۔پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ترقی نسواں پروگرام کی تکنیکی معاونت اورپالیسی پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس عمل سے حقیقی معنوں میں خواتین کو بااختیار بنا کر صنفی امتیاز سے بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں جامعہ بلوچستان میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ شعوری آگاہی کے ایک پروگرام میں بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمر بابر، ڈپٹی سیکرٹری جہاں آراء تبسم، ڈائریکٹر شازیہ ریاض، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن، کومل آفریدی، ڈی کے بلوچ نے بھی خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ عورتوں کی بہبود وترقی کی راہ میں حائل مشکلات و رکاوٹوں کی روک تھام ٹیکنکل فنی معاونت کے ذریعے کی جائے گی اس ضمن میں مختلف اوقات کار میں بنائی جانیوالی پالیسیوں کے نفاذ اور عملدرآمد کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے عورتوں کو معاشی و معاشرتی سطح پر بااختیار کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اورکالجوں میں طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جائیگی تاکہ وہ آئی ٹی کی تعلیم و تربیت سے مزین ہوسکیں اورتمام شعبہ حیات سے متعلق عالمگیر ترقی اور ریسرچ سے مستفید ہوکر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اہم کردا ر ادا کرسکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ پیکجز پر موثر عملدرآمد کے لیے ابلاغی مہم اور سٹیک ہولڈرز کی کانفرنسز کا انعقاد بھی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتا ہے پارلیمانی سیکرٹری قانون نے کہا کہ دیہی و شہری علاقوں کی خواتین کو انکے مجوزہ قانونی حقوق اور حکومتی سہولیات سے آگاہ کرنا سول سوسائٹی کے تمام طبقات کی معاشرتی زمہ داری ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام اعلی عہدوں پر تعینات خواتین کو غریب عورتوں کی بہبود وترقی کے لئے حکومتی پالیسیوں پرعملدر آمد کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اغیار کے کردار اور طریق معاشرت کو نہیں بلکہ دین اسلام کی جامع تعلیمات کی روشنی میں پائیدار ترقی کی منازل طے کرنی ہیں پروگرام کے اختتام پر شریک تقریب مہمانوں کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیلڈز دی گئیں۔
[…] تمام منصوبے اور اہداف مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں ،ربابہ بلیدی […]