تربت ،خاتون کا خودکش دھماکہ ، ایک پولیس اہلکار شہید

0 199

تربت ،خاتون کا خودکش دھماکہ ، ایک پولیس اہلکار شہید

تربت میں کمشنر روڈ پر خودکش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی سی کیچ کے مطابق دھماکے میں خاتون اہلکار زخمی ہوئیں،خودکش حملہ کرنے والی خاتون تھی۔

دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا ہے۔

دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

مکران کے عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.