قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار
قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جئیگا.۔ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس بھی منعقد کیے جائینگے.۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا محسن نقوی کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے 3 گھنٹے طویل اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹ پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت بھی لازمی ہوگی۔ پی سی بے کی طرف سے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر داخلہ اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بوڑڈ محسن نقوی نے مزید کہا کہ بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز میں گرومنگ کی جائیگی.اس طرح انٹرنیشنل گیپ کو کم کیا جا سکے گا، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا.