سعودی شاہی خاندان سوگوار، شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کر گئے

0 71

سعودی شاہی خاندان سوگوار، شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کر گئے

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بزرگ رکن شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق شاہی دیوان کی جانب سے جاری ایک سرکاری اعلامیے میں کی گئی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 27 ذوالحجہ 1446 ہجری کو نمازِ عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان، حکومتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں جگہ کے لیے دعائیں کی گئیں۔

شہزادہ فیصل کے انتقال کی خبر سے سعودی عرب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اعلیٰ حکومتی حکام اور شاہی خاندان کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے مرحوم کی خدمات اور ان کی شرافت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.