پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسد جاپا کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا
میلان(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی میں نوجوان پاکستانیوں میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے صوبہ لیکو کے شہر سونڈریو میں ممتاز دانشور، ادیب اور تحریکی مقرر اسد طاہر جاپا کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔قونصل جنرل محترمہ اقصیٰ نواز مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی نوجوانوں اور ادبی نمائندوں نے منتخب اردو اشعار اور نثر پڑھے۔مہمان خصوصی جناب اسد طاہر جپہ نے اپنے کام اور حالیہ اشاعتوں پر ایک اہم تقریر کی۔ دیگر شرکاء میں منظور چوہدری سابق سفیر، شاعر اور ادیب جناب نواز گلیانہ اور جے پی غوری شامل تھے۔