کوئٹہ: زرنج اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، آگ بھڑکنے سے 6 افراد جاں بحق

0 59

کوئٹہ: زرنج اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، آگ بھڑکنے سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر پیٹرول سے لدی زرنج اور ایک مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرول لے جانے والی زرنج (تین پہیوں والی موٹر سائیکل نما گاڑی) ایک لوکل بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، جبکہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.