کو ئٹہ محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

0 220

کو ئٹہ محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی کہ ورثا سے آپریشن اور گردہ نکالنے کی اجازت لی گئی تھی؟ کیا مریض کا آپریشن کرنا ضروری تھا؟ کیا اس دوران سرجن نے خراب طبی طریقہ کار تو نہیں اپنایا تھا یا کسی غفلت کا مظاہرہ تو نہیں کیا؟کمیٹی اپنی رپورٹ سات دن کے اندر محکمہ صحت بلوچستان کو پیش کرے گی اور کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کی وہ ہسپتال کی کسی بھی عملے سے جانچ کرے یا ریکارٹ طلب کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.