کوئٹہ صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ

0 11

کوئٹہ صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کو بہتر انداز سے آگاہ کرنے میں نظامت تعلقات عامہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت حکومت اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلق قائم ہے ڈائریکٹر جنرل ومحکمہ کے آفیسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں لہٰذا ان کی خدمات کی بدولت انکی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے لئے بونس تنخواہ جلد از جلد فراہم کردی جائے گی تاکہ ملازمین تند ھی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ نے ڈی جی پی آر آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر ظفر علی ظفر اور آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسو سی ایشن ڈی جی پی آر یونٹ کے مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ انہیں ملازمین کی مشکلات کا بہتر ادراک ہے اور ان کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں محدود وسائل کے باوجودبھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔ آخر میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و اہلکاران نے صوبائی وزیر برائے خزانہ و تعلقات عامہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.