فردوس باجی ٹرمپ سے پوچھنا تو تھا کہ مقبول ترین لیڈر کیسے ہیں ؟،طلال چوہدری

2 204

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی ڈو نلڈ ٹرمپ سے پوچھنا تو تھا کہ مقبول ترین لیڈر کیسے ہیں ؟،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ترین ہیں مگر یو ٹرن اور جھوٹ کا علمی ریکارڈ بنانے میں ،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں10 ماہ میں ملک کی معاشی بد حالی کا عالمی ریکارڈ بنا کر ،فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردِ عمل انہوں نے کہا فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں ۰۱ ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی کی شرح تین فیصد بڑھا کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوںنے کہا فردوس باجی عمران نیازی مقبول ترین ہیں ۰۱ میں ملک کا کاروبار، صنعت اور روزگار بند کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں مگر ملکی تاریخ کی ستر سالہ تاریخ میں دس ہزار ارب کا تیز ترین قرضہ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کا ،فردوس باجی عمران نیازی کے مقبول ترین ہونے کی اور بھی دو تین وجوہات ہیں جو بتانے سے بچوں کے ذہن پر بْرا اثر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا فردوس باجی مقبول ترین لیڈر مقبول ترین ترجمان کو ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے ،فردوس باجی عمران نیازی اور بھی مقبول ترین ہو گئے ہیں اپنے اے سی اور ٹی وی کے ویڑن کی وجہ سے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ سے شہرت پانے والی نوجوان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.