بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری گوشت کی فروخت پر میزان چوک میں دو جبکہ جوائنٹ روڈ میں ایک میٹ شاپ سیل کردی

0 344

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری گوشت کی فروخت پر میزان چوک میں دو جبکہ جوائنٹ روڈ میں ایک میٹ شاپ سیل کردی۔مذکورہ میٹ شاپس سے بی ایف ایف حکام نے لوگوں کو فروخت کئے جانے والے گوشت کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے تھے،لیبارٹری رپورٹ کے مطابق گوشت میں مختلف قسم کے مضر صحت جراثیم پائے گئے جس کی بناء پر ان مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
مزید برآں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہدہ جیل روڈ اور جوائنٹ روڈ میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کے معائنے کے دوران ایک جنرل سٹور سے بڑی مقدار میں ممنوعہ و مضرصحت گٹکا پان پراگ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ہولسیل ٹریڈرز کو کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والے نان فوڈ گریڈ کلرز اور چائنیز نمک کی موجودگی و فروخت پر جرمانہ کیا گیا،
اس دوران بی ایف اے حکام نے ایک اور جنرل سٹور سے چائنیز نمک اور زائد المعیاد کسٹرڈ پاؤڈر برآمد کرکے قبضے میں لے لیا،اس سلسلے میں ہول سیل ٹریڈرز اور جنرل سٹورز کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئی کہ آئندہ اپنے مراکز میں زائدالمعیاد اور بی ایف اے کی جانب سے ممنوعہ و مضر صحت قرار دی گئیں اشیاء کی خرید و فروخت کا عمل ترک کر دیں بصورت دیگر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ان کے خلاف مزید سخت قانونی کاروائی کرے گی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.