پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ میرفداحکیم رند

0 162

نصیراباد (نامہ نگار)
بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے نائب صدر و بی آئی سی ٹی پاکستان کے سینیئر نائب صدر میر فداحکیم رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام کو
پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں افواج پاکستان ملک کے تحفظ کی ضامن ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مضبوط فوج سے نوازا ہے اور ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکریہ ادا کرنا چاہیے ملک خداداد پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے بھی ڈکھی چھپی نہیں ہے ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں جوکہ قابل تحسین عمل ہیں ہم اپنے گھروں میں اگر چین سے رہتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری فوج مستعد اور جاگ رہی ہے میرفدا حکیم رند نے کہا دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں صف اول میں رہ کر وطن کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ پاکستان کی انہی کاوشوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا ایک نام ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے کی اہمت نہیں کر سکتی ہے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس کا سرا افواج پاکستان کے سر ہے اور ہم سب کو اپنی فوج پر فخر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.