لال سنگھ چڈا عالمی سطح پر سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی

0 390

لال سنگھ چڈا عالمی سطح پر سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) سپراسٹار عامر خان کی نئی فلم کو انڈیا میں منظم بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا اور خراب پرفارمنس پر تھئیٹرز سے ہٹا لیا گیا لیکن انٹرنیشنل باکس آفس میں ’لال سنگھ چڈا‘ 2022 کی سب سے

 

زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں ساڑھے سات ملین ڈالر سے زیادہ کمالیے۔عامر خان کی فلم نے اپنی عالمی کمائی میں

 

عالیہ بھٹ کی ’گنگوبھائی کاٹھیاواڑی‘ اور انوپم کھیر کی ’کشمیر فائلز‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’لال سنگھ چڈا‘ چین میں ریلیز ہونا باقی ہے۔ مسٹر پرفیکٹ چین میں بہت مشہور ہیں اور اس سے قبل ’دنگل‘ اور

 

’سیکرٹ سپراسٹار‘ چین میں مقبول ہوچکی ہیں۔فلم ایک اعشاریہ آٹھ ارب انڈین روپیہ کی خطیر رقم سے بنائی گئی ہے لیکن انڈیا میں شائقین کو اپنی طرف کھینچ نہ سکی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.