لسبیلہ،بارشوں کے باعث روڈ پرجمع پانی سے مسافروں کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا
لسبیلہ،بارشوں کے باعث روڈ پرجمع پانی سے مسافروں کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا
بیلہ(ویب ڈیسک)بارشوں کے باعث چونگی بس اسٹاپ کی حالت زار بارش کے جمع پانی سے مسافروں کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا میونسپل کمیٹی بیلا کے ذمہ داروں کی چشم پوشی بارش کے جمع پانی نکاسی نہ ہونے کے سبب مسافروں اور ٹرانسپورٹڑز کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے بس اڈا کے نکاسی اور مٹی بھرائی کے لیے ایم سی بیلا کے ایڈ منسٹریٹرکو متعد بار کہا گیا مگر موصوف ٹس سے مس نہیں ہورہے مقامی ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دو چار مسافروں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چونگی بس اڈہ پر
کیچڑ اور بارش کا پانی شدید مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے بالخصوص خواتین مسافروں کو پریشانیاں لاحق ہیں مسافروں کو بسوں میں سوار ہونے اور اترنے میں دشواریاں ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بیلا کے ایڈ منسٹریٹرنکاسی آب اور بس اڈے کی بھرائی کے کام سے مسلسل گریزاں ہیں ایڈ منسٹریٹرکی لاپرواہی باعث تشویش اور قابل مذمت ہے ان حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی دشواریوں اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چونگی بس اڈہ میں نکاسی آب کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور مٹی بھرائی کی جائے مسافروں اور ٹرانسپورٹر کو دشواریوں اور پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔