بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی سرتوڑ کوششیں جاری

0 317

بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی سرتوڑ کوششیں جاری

ڈیرہ اللہ یار ( ویب ڈیسک) ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں تاہم قریبی نہروں کو پڑنے والے شگاف کے باعث شہر پر سیلاب کا خطرہ تلوار بن کر لٹک رہا ہے ۔شہریوں میں شدید خوف و ہراس پائی جا رہی ہے حالیہ مون سون بارشوں اور بلوچستان کے بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث ڈیرہ اللہ یار کی قریبی نہروں میں طغیانی برقرار ہے نہریں بپھر چکی ہیں اور شہر کے چاروں اطراف سے نہروں میں شگاف پڑ رہے ہیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سمیت ریونیو افسران تحصیلدار بہرام خان بگٹی، نائب تحصیلدار

 

محمد ظریف گولہ، قانونگو عبدالغنی چاچڑ سمیت پٹواری و دیگر عملہ شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں انتظامی افسران ذاتی طور پر نہروں کو لگے شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں تاہم ایک نہر کے شگاف پر کیے جا رہے ہیں تو دوسری نہروں کو شگاف پڑ رہے ہیں قریبی نہروں کو پڑنے والے شگافوں کے باعث شہر پر سیلاب کا خطرہ تلوار بن کر لٹک رہا ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پائی جا رہی ہے شہر بھر سے لوگوں کی نکل مکانی جاری ہے جبکہ نشیبی زیرآب آنے سے ہزاروں متاثرین خواتین اور بچوں کے ہمراہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہیں شہر کے چاروں اطراف بارش اور سیلابی پانی جمع ہے تمام راستے جزوی طور پر بند ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.