متاثرین سیلاب کی مدد میں نفلی عمرے سے زیادہ اجر ہے، نور حسین افضل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچستان و سندھ جس طرح سیلاب کی زد میں ہیں، ان متاثرین بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک سکالر، مصنف اور کالم نویس جناب نور حسین افضل صاحب نے روزنامہ صحافت کوئٹہ کو ایک انٹرویو میں کیا۔ متاثرین کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری کے منصوبوں میں تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نفلی عمرہ سے سیلاب زدگان کی امداد مقدم ہے، اور اس کا اجر وثواب زیادہ ہے۔ ہمیں اپنی
ترجیحات میں ایک عرصہ تک سیلاب زدہ بھائیوں کی آباد کاری اور بحالی کے کاموں کو اولیت دینا ہوگی، مگر اس کے ساتھ ساتھ بلکہ اس سے کہیں زیادہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی قومی کوتاہیوں، اجتماعی گناہوں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے اسباب کے حوالے سے اپنے انفرادی اور اجتماعی معاملات پر نظر ثانی کریں، توبہ واستغفار کا اہتمام کریں، قرآن وسنت کی طرف واپسی کا راستہ اختیار کریں، اور انابت الی اللہ کا عمومی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں، اس مشکل وقت میں دینی طبقہ خراج تحسین کا مستحق ہے جنہوں نے سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر دور دراز علاقوں میں خدمات سر انجام دیں، جہاں ابھی تک کوئی نہیں پہنچ سکا۔
Next time I read a blog, I hope that it doesnt disappoint me as much as this particular one. I mean, Yes, it was my choice to read through, but I really thought you would have something helpful to say. All I hear is a bunch of crying about something that you can fix if you were not too busy seeking attention.