القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا،امریکیوں کوحقیقت وقت کیساتھ بتانا ہوگی، تسنیم اسلم

0 185

اسلام آباد دفتر خارجہ کی سابقہ ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کادورہ امریکا بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے ، القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے رہنما ایک جگہ جمع ہیں، وزیراعظم کادورہ بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ القاعدہ کوامریکاہی لایاتھا،م داعش کوخطے میں کون لایا، روس بتا چکا ہے، امریکیوں کوحقیقت وقت کیساتھ بتانا ہوگی۔سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکاکے کردارمیں ہمیشہ دہرارہا ہے، امریکااپنے مفادات کیلئے کام کرتاہے، مودی کے جلسے کو ٹرمپ نے الیکشن کیلئے استعمال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ثالثی میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.