افغان جنگی طیاروں کی کاروائیاں 39انتہاپسند ہلاک

1 155

فیض آباد، قالت: نیٹو اتحادی طیاروں کی مختلف کاروائیوں کے دوران39انتہاپسند ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں نیٹو اتحادی طیاروں کی کاروائی کے دوران 9طالبان انتہاپسند ہلاک ہوگئے،جنگی طیاروںنے اومکائی میں طالبان کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا،یہ کاروائی خفیہ اطلاعات کے بعد کی گئیں تھی ان کاروائیوں میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا،جنوبی صوبے زابل کے دارالحکومت قالت اور اس کے اردگرد طالبان کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں،دریں اثناء شمالی صوبے بدخشان کے ضلع راغستان میں جنگی طیاروں نے طالبان ٹھکانوں کونشانہ بنایاجس میں کم ازکم 30افراد ہلاک ہوگئے،صوبائی گورنر کے ترجمان نیک محمد نزاری نے بتایا ہے کہ افغانستان کے جنگی طیاروں نے انتہاپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیے،جن میں بھارتی تعداد میں انتہاپسنسدوں کا اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)افغان جنگ میں 20 برس کے دوران 2 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک اور 22 کھرب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.