امریکی اداکارہ نیکول رچی کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
امریکی اداکارہ نیکول رچی کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
کیلفورنیا(ویب ڈیسک) امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نیکول رچینیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آو¿ٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔ نیکول رچی کے سامنے برتھ ڈے کیک رکھا ہے جس پر اداکارہ کی بچپن کی
تصور موجود ہے۔امریکی اداکارہ کی سالگرہ کی خوشیاں اس وقت خاک ہوگئیں جب وہ کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے لیے جھکیں اور ان کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی۔ آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔عام طور پر لوگ اس طرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد اسے چھپاتے ہیں لیکن نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔
[…] کی مشہور فیشن ڈیزائنرکی مرنے سے پہلے کی تحریر وائرل […]