دنیا کو اس وقت ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی ضرورت ہے،عارف علوی
دنیا کو اس وقت ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی ضرورت ہے،عارف علوی
لاہور(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنے ادارے مضبوط کئے وہ کامیاب ہو گئے اور انہوں نے ترقی کی،فیصلہ سازی میں بیوروکریسی اوروزارتوں کا ہاتھ ہوتا ہے ،اگر فیصلہ سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر لیا جائے تو
اس فیصلے کے مسترد ہونے کے امکانات نہیں رہتے،موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے لیکن دیمک کوختم کرنا آسان کام نہیں،جو اقدامات ہم نے 2018 میں شروع کئے انہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نئے صنعتی زون بن رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے
اور بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نئے صنعتی زون بن رہے ہیں ،حکومت صنعتی انقلاب پر یقین رکھتی ہے،کرونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی مگر پاکستان اس کو بڑی حد تک روکنے میں کامیاب رہا،دنیا کو اس وقت ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ اقتصادی طور پر کسی بھی ملک کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں 114ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے اورچینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے
[…] آباد (ویب ڈیسک)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات اور […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو پاکستان کو دنیا تک رسائی کا […]
[…] آباد (ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں متحدہ […]