بھارت میں 15 سالہ لڑکی کا متعدد مرتبہ گینگ ریپ، 24 افراد گرفتار

0 123

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی کے قریب 9 ماہ کی مدت میں 33 افراد کے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آنے کے بعد 2 کم عمر لڑکوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک کہانی کا آغاز جنوری

میں ہوا جب لڑکی کے دوست نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو دوبارہ ریپ کرنے کے لیے بلیک میل کیا۔لڑکے نے مبینہ طور پر بہت سے دوسرے لوگوں، دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ان سب نے اسے نوعمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی

کو کئی بار اور ممبئی کے قریب کئی مقامات پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (مشرقی علاقہ) دتاترے کرالے کا کہنا تھا کہ ‘یہ سب اس وقت شروع ہوا جب لڑکی کے دوست نے جنوری میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس واقعہ کی ویڈیو بنائی۔انہوںنے کہاکہ اس نے اس ویڈیو کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرنا شروع کیا، بعد ازاں اس لڑکے کے دوست اور جاننے والوں نے 4 سے 5 مختلف مقامات بشمول ڈومبیلی، بدلاپور، مرباد اور رابلے اضلاع میں اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔لڑکی نے گزشتہ رات پولیس سے رجوع کیا اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ تقریبا تمام ملزمان کو جانتی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ کچھ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.