نوشکی کے حل طلب مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کرینگے ،گورنر بلوچستان

0 346

چاغی (ویب ڈیسک )گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کے قیادت میں قبائلی وسیاسی عمائدین کا وفد نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی وفد میں سابق ڈسٹرکٹ ممبر مل میر محمد مراد بادینی ،مفتی کفایت اللہ ماککی،حاجی میر عبدالقیوم بادینی،حاجی جمیل احمد ماندائی،حاجی گل خان سلیمان خیل،حاجی

محمد اکبر بادینی ودیگر شامل تھے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے گورنر بلوچستان کو نوشکی کے جملہِ مسائل تعلیم ، صحت ، آبنوشی ،زراعت، ڈیمز، مواصلات بجلی، گزنلی بارڈر ، تیل کاروبار کے مسائل سمیت نوشکی کے تمام یونین کونسلوں کے مسائل سے آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ ممبر میر مراد بادینی نے یونین کونسل مل کے مسائل تعلیم،صحت،زراعت خاص کر علاقے میں موبائل سروس کے نہ ہونے سے آگاہ کیا گورنر بلوچستان سید ظہور

احمد آغا نے وفد کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل خاص کر دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں نوشکی کے حل طلب مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کرینگے علاقے میں ڈیم،موبائل ٹاورز کی فراہمی اور زراعت کے شعبے میں فوری اقدامات کرکے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈیمز تعمیر نہ کرکے سنگین غلطیاں کی گئی ہیں کیونکہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے گر گئی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.