کوئٹہ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی میکنزم نہیں،عبدالرحمن رفیق

0 258

کوئٹہ (پ ر )جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکریٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگرنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی میکنزم نہیں۔ پانی ،بجلی،گیس،صحت ،تعلیم ،ٹریفک ، صفائی ستھرائی اور امن و امان کے اعصاب شکن مسائل بدرجہ اتم موجود ہیں۔ جبکہ حکومت نے تین سال محلاتی سازشوں، بدترین بےقاعدگیوں اور کرپشن کے ذریعے بلوچستان کے وسائل کو تباہ وبرباد کرنے میں گزارے، دوسری جانب اپوزیشن کو جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کرکے غیر منتخب افراد کو آئندہ الیکشن کیلئے متعارف کرایا گیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نام پر اربوں روپے ہوا میں اڑگئے مگر زمینی حقائق کی بنیاد پر اس حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے اور سابقہ حکومتوں کے میگا منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں۔ کرونا وائرس کی مدمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اسی طرح تمام محکموں میں میرٹ اور سینیارٹی کی جگہ پیسے اور ناجائز سفارش کا راج رہا۔ امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی حکومتی پارٹی کے لوگ اغوائ اور قتل ہوئے مگر نااہل حکومت اس کے باوجود اچھی کارکردگی کا دعویٰ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پورا شہر ٹریفک میں بری طرح پھنس چکا ہےجس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے برعکس غفلت اور سستی سے کام لیا جارہا ہے، شہر کے اہم راستوں پر چلنا محال ہوگیا ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔تعلیم اور درس گاہوں کی بہتری کے لیے کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں لایا گیا بلکہ تعلیم جیسے اہم روحانی اور علمی شعبے کی وزارت پر سیاست چلتی رہی لہذا جمعیت علمائ اسلام سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.