میری آواز سن کر اسپتال میں راجو نے آنکھ کھولی تھی، امیتابھ بچن
میری آواز سن کر اسپتال میں راجو نے آنکھ کھولی تھی، امیتابھ بچن
ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کامیڈین راجو شری واستو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔امیتابھ بچن نے راجو شری واستو کے لئے تعزیتی پیغام لکھا جس میں انہوں نے کامیڈین کے
لئے لکھا کہ ایک ساتھی، دوست اور فنکار ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ ان کا کام ہمارے ساتھ رہے گا جو کہ منفرد اور مزاحیہ تھا۔اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے شیئر کیا کہ انہوں نے علاج میں مدد کے لئے راجو شری واستو کے اہل خانہ کو وائس نوٹ بھیجا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میرے وائس نوٹس راجو شری
واستو کو علاج کے دوران سنائے گئے جس پر ایک مرتبہ اس نے اپنی آنکھ تھوڑی سی کھولی تھی۔امیتابھ بچن کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی راجو شری واستو کی موت پر غم اور افسوس کا
اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ 10 اگست کو راجو شری واستو کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 41 دن زیر علاج رہنے کے بعد 21 ستمبر کو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔