فلسطینیوں کی پرامن ریلی پراسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ،7افراد زخمی

0 301

فلسطینیوں کی پرامن ریلی پراسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ،7افراد زخمی

غرب اردن(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کےہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے

 

نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شدید زخمی اورمتعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی قصبے کفرقدوم میں ہفتہ وار ریلی پر

 

فائرنگ کے نتیجے میں سات فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.