شاہ زیب رند جیسے نوجوان ہمارے قومی ہیرو ہے، رانا مشہود احمد خان

0 79

بلوچستان کے بچے اور بچیاں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں اگر انھیں مواقع فراہم کئے جائیں تو بلوچستان کے ہونہار جوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام ہر شعبے میں روشن کر سکتے ہیں۔ اس بات کی واضع مثال شاہ زیب رند کی انٹرنیشنل کراٹہ چیمپئن شپ کی جیت ہے۔ یہ بات پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پاکستان کے مایہ ناز سپورٹس مین شاہ زیب رند کی انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ کو جیت کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں وہ ہر میدان پاکستان کی نمائندگی کامیابی سے کرتے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے نوجوان ہمارے قومی ہیرو ہے۔ اور ہم اپنے ہیروز کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کریں گے۔ انھوں کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں شاہ زیب رند کی اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے تاکہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے شاہ زیب رند کو انعام سے نوازے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیرمین نے کہا کہ حکومت نیشنل ویلفیئر کور بنانا چاہتی ہے اس مقصد کے لئے پاکستان کے تمام ٹاپ ڈیزائنرز سے لوگوز طلب کئے گئے ہیں، اس میں بھی آپ کے کوئٹہ سریاب روڈ کی ایک بچی اقصیٰ بی بی نے ٹاپ کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے انھیں بھی انڈرائیڈ موبائل اور لیپ ٹاپ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز کے پروفیسر خالد حسن نے کہا کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور کھیل کی ترقی کے لئے طلباء کو بہترین سہولیات دستیاب ہے ہمارے طلباء ان سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ تاکہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں طلباء اپنی کامیابیوں کی تسلسل کو جاری رکھ سکیں ۔ اس موقع پر فاتح کراٹے کھلاڑی شاہ زیب رند نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میںیونیورسٹی طلباء طالبات بڑی تعداد میں موجود تھی اور شاہ زیب رند کو انکی فتح پر مبارکباد بھی دی۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.