کچھ حلقے ایف اے ٹی ایف سے متعلق غلط اور بے بنیاد معلومات شیئر کررہے ہیں ،حماد اظہر
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ کچھ حلقے ایف اے ٹی ایف سے متعلق غلط اور بے بنیاد معلومات شیئر کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے ہماری اعلی سطح کی سیاسی وابستگی اور نمایاں پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔ کل کا اتفاق رائے سے بغیر کسی ووٹنگ کے فیصلہ ہماری سفارتی فتح ہے۔ اس طرح کسی بھی ووٹنگ کے معیار (کسی بھی ووٹنگ نمبر کے لئے) کا اطلاق نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق کچھ حلقے اجلاس میں نظرانداز کرنے یا منفی رائے دہندگی سے متعلق غلط اور بے بنیاد معلومات کی تشہیر کررہے ہیں
جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جعلی خبروں میں مذکورہ کچھ ممالک ایف اے ٹی ایف کے ممبر بھی نہیں ہیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون حاصل ہے۔