‏کمر توڑ مہنگائی بےروزگاری نے عام عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، مولانا مفتی محمدقاسم

0 186

چمن( )
جانشین شھیداسلام جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کی نام پر تباہی لائ دنیا آگے جبکہ پاکستان نالائق حکمرانوں کی وجہ سے پیچھے کی جانب سفر کررہا ہے ‏اس نااہل حکومت نے عوام سے زندگی چھین لے ہیں پٹرولیم مصنوعات ،بجلی ،گھی،آٹا،کھاد اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ظلم اور حکومتی بے حسی کی علامت ہےکمر توڑ مہنگائی بےروزگاری نے عام عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے‏ تبدیلی کی دعویدار حکمرانوں نے عوام کو اپنے بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے عوام فاقوں پر مجبورہیں عوام پر مہنگائی کی پہاڑ گرایا جارہا ہے ‏پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اور قومی قیادت کا مزاحمت کرنا قومی فرض ہے جس قدر تاخیر ہوگی بحران گھمبیر ہو جائیں گےمہنگائی بےروزگاری کنٹرول نہیں ہو رہی غیر جانبدارانہ احتساب ہے ہی نہیں عمران خان کے اندر عوام کے لیے احساس ہی نہیں تو احساس پروگرام نمائشی ناٹک ہے کچھ لوگوں کو بھیک پر لگا کر اکثریت کے لیے ادویات،پیٹرول،گیس،آٹا،دال،چاول،گوشت،گھی،خوردنی تیل غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر کر دئیے جائیں تو اس سے بڑا ظلم اور معاشی قتل کیا ہوگا
انھوں نے کہا کہ اس وقت نااہل حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کے خلاف قائد جمعیت و پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے حکم پر احتجاج رواں دواں ہیں عوام سڑکوں پر ہیں ‏قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن عہدے کیلئے نہیں بلکہ اس ملک اور عوام کے مستقبل کیلئے لڑتا ہےورنہ نیازی اینڈ کمپنی نے بہت وزارتوں کی پیشکشیں کی اور قائد نے اس جوتے کی نوک پے رکھ کر مسترد کردئیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.