
انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے،حافظ سعداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے ضلعی معاونین سالاروں کا اہم اجلاس جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے قائم مقام سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا منعقد ہوا جسمیں احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف 25اکتوبرکو کچلاک،26اکتوبرکو پشتون آباد،27اکتوبر کو سریاب جبکہ 28اکتوبر کو میزان چوک پر ہونے والے مرکزی جلسہ عام کی سیکورٹی انتظامات پر طویل غور خوض کیا گیا ضلع بھر کے ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ مذکورہ طہ شدہ احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی انتظامات کے لیے چوکس رہے اور باوردی شرکت یقینی بنائیں اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے قائم مقام سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل حاجی عبداللہ سلیمانخیل حافظ دوست محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے حکم اور صوبائی امیر مولانا عبد الواسع جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف کہ 25اکتوبر بروز سوموار کو کچلاک،26اکتوبربروزمنگل کو پشتون آباد،27اکتوبر بروز بدھ کو سریاب جبکہ 28اکتوبر بروز جمعرات میزان چوک پر ہونے والے مرکزی احتجاجی جلسہ عام کی سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کے لئے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکار اپنے قائدین اور کارکنوں کے حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور انصار الاسلام جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی ماتحت خدمت خلق سے سرشار تنظیم ہے جو ہنگامی حالت اور قدرتی آفات کے موقع پر بے لوث خدمت کے لیے پیش پیش ہوتے ہیں۔