عمران خان کو عدالت سے بڑی ریلیف مل گئی
عمران خان کو عدالت سے بڑی ریلیف مل گئی
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی۔
دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اگر 31 اکتوبر تک لانگ مارچ شروع ہو گیا تو پھر میں عدالت کیسے پیش ہوں گا؟
اس پر معزز جج جواد حسن کا کہنا تھا کہ ابھی عبوری طور پر 31 اکتوبر کی تاریخ رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی۔