ارشد شریف نے تحقیقی صحافت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 203

کوئٹہ (پ ر )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینیا میں سنئیر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں ارشد شریف کے جانبحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف شعبہ صحافت کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے تحقیقی صحافت کے زریعہ

اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انکی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوا ہے وزیراعلیٰ نے ارشد شریف کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.