ڈارک ویب پر پاکستانیوں کے ڈیٹا کی فروخت؛ پی ٹی اے تفصیلات فراہم نہیں کرسکی

0 202

کراچی: 11 کروڑ پاکستانیوں کے ڈیٹا کی ڈارک ویب پر فروخت کے معاملے میں پی ٹی اے چھ ماہ بعد بھی عدالت میں جواب داخل نہیں کرواسکی۔
(ویب ڈسیک)
سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن سے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ نادرا تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
عدالت نے سیکرٹری ٹیلی کمیونیکیشن سے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

واضح رہے کہ مئی میں ہونےو الی سماعت میں بھی پی ٹی کے وکیل نے عدالت سے مہلت طلب کی تھی جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پی ٹی اے اس معاملے میں جواب جمع نہیں کرواسکی ہے اور عدالت نے 24 دسمبر تک جواب طلب کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.