سید ظہور احمد آغا سے عبدالمالک کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

2 195

👈 ملاقات میں بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز کو درپیش مشکلات، وفاق میں بلوچستان کیلئے مختص کوٹہ پر تعینات ہونے والے جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے عمل کو تیز کرنے، وفاق اور صوبوں کے درمیان ملازمین میں توازن قائم کرنے کے امور زیر غور آئے.

👈 گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشرے کے صاحب اختیار اور ذمہ دار افراد میں اپنی احساس ذمہ داری سے غفلت سب بڑی تباہ کن سوچ ہے.

👈 گوڈ گورنینس کو قائم اور برقرار رکھنے میں سرکاری آفیسروں کا کلیدی کردار ہے. گورنر بلوچستان

👈 ہمیں ماضی کی غلط روایات اور فرسودہ طریقہ کار کے مکمل خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہونگے. گورنر بلوچستان

👈 آفسرز کو کسی دباﺅ میں آنے کی بجائے ایک سچے خادم کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔ گورنر بلوچستان

👈 ذہن نشین رہے کہ تمام سرکاری آفسرز عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہوتے ہیں. گورنر بلوچستان

👈 بعض سرکردہ افراد اپنے حقیر ذاتی مفاد کے حصول کیلئے مفاد خلق اور پورے اجتماعی نظام کو داو پر لگا دیتے ہیں. گورنر بلوچستان

👈 گڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا کردار ادا کریں.

👈 گورنر بلوچستان نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز کو ان کے تمام قانونی حقوق دلوانے کی یقین دہانی کرائی.

You might also like
2 Comments
  1. […] سول سیکرٹریٹ آفیسرزسروس کی ایک اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،عبدالمالک کاکڑ […]

  2. […] سول سروس افسران پر سیاسی دباؤ کسی صورت قبول نہیں،عبدالمالک کاکڑ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.