موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،شاہد اللہ خان

0 336

لورالائی(ویب ڈیسک)کمشنر ژوب ڈو یژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس سے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی،سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہے اسے عوام کے فائدے کیلئے ہی خرچ کریں گے اور کسی بھی غیر ضروری منصوبے کی منظوری نہیں دیں گے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل رابطہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے موقع پر شرکاءسے

 

بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ژوب ڈویژن محمد ایوب،ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قا سم،ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ،ڈپٹی کمشنرموسی خیل یاسرحسین،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم، ایس ای بی اینڈ آرعبدالرازق غلزئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحسود احمد خان، ضلعی کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسران سمیت مختلف محکموں کے ڈویژنل آفیسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن کے تمام ضلعی کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ بجٹ اور تجویز کئے گئے

 

منصوبے اور ضروری مشینری کی خرید اری زیر بحث لائی گئی جن پر متعلقہ آفیسران نے بریفنگ دی اور ان کی ضرورت کو واضح کیا گیا۔کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی ادارے کسی بھی علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر وہ اپنے بجٹ کو ایمانداری سے مناسب منصوبوں پر خرچ کریں تو کسی حد تک عوامی مسائل پر قابوپایا جا سکتا ہے خصوصاً شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی،سٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری کاموں کیلئے تو وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن اس کی بروقت اور صحیح استعمال کی ضرورت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.