جرائم کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی

1 156

پشین(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی نے منگل کے روز اپنے آفس میں میڈیا ہاؤس پشین کے نمائندوں کو امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ڈسٹرکٹ میں امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے لیویز اور پولیس کی گشتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے سماج اور امن دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے گزشتہ دس دنوں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق پشین جبکہ تین کا کراچی سے ہے مذکورہ گینگ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے پشین،چمن اور کوئٹہ میں فروخت کرتے تھے انکے خلاف تین ایف آئی آر درج کئے گئے تھے لیویز نے تین گاڑیاں برآمد کرلی ہیں ایک اشتہاری ملزم کراچی میں ہے ایس ایس پی

کراچی کو بتاچکے ہیں جسکی تفتیش جاری ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹیکسی ڈارئیور محمد قاسم کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں آئیں گے مقتول کی گاڑی قلعہ عبداللہ سے برآمد کرلی گئی ہے لیویز کی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ سوری کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی شروع کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر اور اطراف میں راتوں رات گشت کررہی ہے جسکی نگرانی وہ خود کررہے ہیں گزشتہ دنوں قتل ہونیوالے ٹیکسی ڈرائیور سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جرگہ ممبران نے مقتول محمد قاسم کیس میں لیویز کی کاوشوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت

نہیں کرونگا گزشتہ دنوں متعدد سپائیوں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور نے کہا کہ ڈب خانزئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکلیں، ٹرانسفارمر اور سمرسیبل کی چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے لیویز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ڈب خانزئی اور اسکے اطراف میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں تھم چکی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پشین لیویز نے منشیات کیخلاف یارو بازار سمیت مختلف مقامات پر درجن سے زائد کارروائیاں کرتے ہوئے 67کلو گرام منشیات برآمد کرکے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پشین لیویز نے مجموعی طور پر تین اشتہاری ملزمان سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرکے چار مسروقہ گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] زیارت، پشین میں شدید بارش کی پیشگوئی، الرٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.