10 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی

0 292

راولپنڈی(نمائندہ ظفر سعید ستی)گلوبل ٹائمز یورپ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،10سالہ بچے کے اغواء اور قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی،مجرم ارسلان قمر کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی۔اغواء کے جرم میں دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرم کا ثبوت مٹانے کے جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم ارسلان قمر نے دس سالہ بچے کو اغواء کرکے قتل کیا اور نعش کو زیر زمین پانی کی ٹینکی میں چھیا دیا تھا،
مجرم کو سزا معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے سنائی،
واقع کا مقدمہ رواں سال 2022 ماہ فروری میں تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،ملزم کو قرار واقعی سزا ملنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے لیگل و انوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا
بچوں پر تشدد کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،مجرم کو سفاکانہ جرم پر قرار واقعی سزا انصاف کی فتح ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.