ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا چارج سنبھال لیا
راولپنڈی(نمائندہ ظفر سعید ستی)گلوبل ٹائمز انٹرنیشنل کے مطابق ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا چارج سنبھال لیا، آر پی او ناصر محمود ستی نے چارج سنبھالنے کے بعد راولپنڈی پولیس لائنز میں قائم یاد گار شہداء کا دورہ کیا، آر پی او نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی، آر پی او راولپنڈی نے پولیس لائنز میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی،شہداء ہمارے ملک و قوم کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہو گی، آ ر پی او ناصر محمود ستی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن تعینات ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، آر پی او راولپنڈی کو آر پی او دفتر آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،آر پی او ناصر محمود ستی نے چارج سنبھالنے کے بعد راولپنڈی پولیس لائنز میں قائم یاد گار شہداء کا دورہ کیا،اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ندیم بخاری،ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے یادگار شہداء پر آر پی او کا استقبال کیا، آر پی او ناصر محمود ستی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر شہداء پولیس کو سلامی پیش کی،بعد ازاں آر پی او راولپنڈی نے سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ پولیس لائنز میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا درجہ بہت بلند ہے،شہداء ہمارے ملک و قوم کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، شہداء کی فیملیز کی ویلفیئراولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہداء کی فیملیز کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔نو تعینات آر پی او کی آمد پر سابقہ آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے بطور آر پی او راولپنڈی ریجن اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،اس موقع پر ڈی آئی جی عمران احمر نے نو تعینات آر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔