صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں مفت گندم کے بیج کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی

0 57

ڈيرہ بگٹی ( نامہ نگاہ )صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں مفت گندم کے بیج کی تقسیم کا عمل جاری ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھتران نے حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ مفت گندم کے بیج کے تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر ممتاز کھتران نے متعلقہ آفیسران اور عملے کو ہدایات دیں کہ شفاف انداز سے حکومتی امداد کسانوں تک پہنچائی جائے اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی شفاف انداز سے کسانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے گندم کے بیج کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری کا حصہ ہے ممتاز کھتران نے کہا کہ سیلاب کے بعد کاشتکاروں کو گندم کے بیج مہیا کرنا حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے کیونکہ سیلاب کی تباہی سے کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے اور نقصانات سے دوچار ہوئے گندم بیج مہیا کرنے سے کاشتکار پھر سے اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.