پنجاب میں مصنوعی بارش کرنے پر غور شروع

1 407

 

پنجاب میں مصنوعی بارش کرنے پر غور شروع

 

پنجاب حکومت سموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے۔سموگ نے تو لاہور میں کچھ یوں قدم جمائے ہیں کہ اِنہیں اکھاڑنے کیلئے تمام تدابیر رائیگاں جاتی دکھائی دے رہی ہیں، اب مصنوعی بارش برسانے کی ترکیب استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مصنوعی بارش برسانے سے سموگ کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔مصنوعی بارش بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑک کر برسائی جا تی ہے،

اہم رہنماء نے پارٹی چھوڑ دی

محکمہ موسمیات کی طرف سے نشاندہی کی جاتی ہے کہ کن بادلوں پر کیمیکلز چھڑک کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ممکنہ طور پر لاہور میں 28 یا 29 نومبر کو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔اِس مقصد کیلئے بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ، سلور ا?ئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز چھڑکے جاتے ہیں جبکہ اِس مقصد کیلئے خصوصی ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پنجاب حکومت نے بلڈنگ مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

You might also like
1 Comment
  1. […] پنجاب میں مصنوعی بارش کرنے پر غور شروع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.