عوامی مفاد کے منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، زین کاسی

0 104

کویٹہ(پ ر) ڈائریکٹر پلاننگ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی” زین کاسی” نے کہا ہے. کہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. نہ کیو ڈی اے قوانین کے خلاف ورزی کی اجازت دیں گے. کیو، ڈی، اے ایریاز میں عوام کے گزرگاہوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں جلد ہٹادینگے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن جتک اسٹاف، مشرقی بائی پاس کے علاقوں کے معتبرین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے میر عبدالقادر شاہوانی، ملک جمعہ خان بادیزئی کی قیادت میں زین کاسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تجاوزات اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں کے مختلف گلیوں میں لوگوں کی طرف سے قائم کی گئی بلاجواب رکاوٹوں اور دیگر مسائل سے ڈائریکٹر پلاننگ کیو۔ ڈی۔ اے زین کاسی کو آگاہ کیا۔اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ کیو۔ڈی۔اے زین کاسی نے کہا۔کہ کیو۔ڈی۔اے عوامی مفاد عامہ کا ادارہ ہے۔جو مضافاتی علاقوں میں عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ جن میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا۔کہ کیو۔ڈی۔اے ان علاقوں کی خوبصورتی پر بھی کام کررہی ہے۔اس مقصد کیلئے تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جارہا ہے۔جس پر کوئی دباؤ ،سفارش،دھمکی وغیرہ خاطر میں نہیں لایا جارہا۔انھوں نے وفد کو عوامی مفاد عامہ کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.