فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، مولانا فیض اللہ

0 92

خاران(فدا ریکی) خاران ۔ جمعیت ف کے زیر اہتمام یکجتی فلسطین ریلی نکالی گئی، جمعیت علمائے اسلام ف خاران کے زیر اہتمام یکجتی فلسطین ریلی جماعت کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت جمعیت کے ضلعی نائب امیر مولانا فیض اللہ دیوبندی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ انقلابی ، تحصیل امیر مولانا عنایت اللہ باران زئی جنرل سیکرٹری مولانا جمال عبدالناصر نے کی، ریلی شرکاء نے بینرز اٹھائے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد نعرے لگاتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا ، خاران چیف چوک کے مقام پر ریلی شرکاء مظاہرہ سے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا فیض اللہ دیوبندی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ ، تحصیل امیر مولانا عنایت اللہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا جمال عبدالناصر، مولانا قاری الطاف حسین سیاپاد، مولانا محب اللہ ، مولانا اعتزاز اختر ، مولانا فدا الرحمان درخواستی ،قاری شکر اللہ حنفی، حافظ شکراللہ فاروقی، ایڈوکیٹ طاہر شہباز راسکوئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں شب و روز فلسطینی مرد عورتوں اور معصوم بچوں کا قتل عام جاری ہے ، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کے خلاف تمام عالم اسلام کو بھرپور احتجاج اور یکجتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے جمعیت علمائے اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور یکجتی کرکے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اسی طرح جماعت نے ہر جگہ فلسطینی مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ لگا کر ان کی مدد کی ہے،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.