انڈرٹیکر حکومت کو بلوچستان کے عوام کو دیوارسے لگانے کی ذمہ داری دی گئی ،سردار اختر مینگل
)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل اور مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ جیسا کہ میں نے کہاتھاکہ یہ نگراں حکومت نہیں بلکہ انڈرٹیکر ہے جنہیں بلوچستان کے مظلوم عوام کو دیوار سے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے سونپی گئی ہے۔ اعتماد سازی کے ماحول کیلئے اقدامات کے بجائے وہ اپنی آمرانہ پالیسیاں استعمال کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بلوچستان کی کتنی پرواہ ہے؟ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاکہ جب تک بلوچستان میں ایسے مظالم بند نہیں ہوتے یہاں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،فلسطین سے زیادہ مظالم بلوچستان میں ہورہے ہیں بلوچ ماں کو کون انصاف دے گا؟جب تک ایسے مظالم کاخاتمہ نہیں ہوتا بلوچستان کے نام پر کٹھ پتلیوں کی حکومتوں سے کچھ نہیں ہوگا۔