محکمہ اری گیشن جنگلات سمیت مختلف محکموں کے دفاتر کے اندر ،باہر مکان دکانیں بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے، ڈپٹی کمشنر جعفر آباد

0 469

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان پٹھان نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اجازت دے دی اسسٹنٹ کمشنر نے پہلے مرحلے میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں ہونے والے تجاوزات کو گرادیا سرکاری زمینوں اور املاک پر قائم تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے تجاوزات کے خاتمے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن جنگلات سمیت مختلف محکموں کے دفاتر کے اندر اور باہر تیزی سے تجاوزات کرکے مکانیں اور دکانیں بنائی جارہی ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فوری طور پر محکمہ ایری گیشن جنگلات کے افسران کو نوٹس جاری کرکے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی جائے تجاوزات ختم نہ کرنے کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر فوری طور پر تجاوزات کو گرادیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں ہونے والے تجاوزات کرکے مکان کی دیواریں گرادیں۔ آغا شیر زمان نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر کے سامنے شجر کاری کی جائے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ان کی نگرانی بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یونیسیف کے تعاون سے گائنی وارڈ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سولر پیلٹس کی تنصیب اور نرسری کو بھی گائنی وارڈ کی طرف منتقل کرنے کا عمل زیر غور ہے جبکہ محکمہ بیت المال کی جانب سے خواتین کیلئے ٹریننگ سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ سوئیٹ ہوم کا قیام بھی عمل میں لانے کے لیے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی کی بھر پور کوشش کررہی ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں آغا شیر زمان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ کی ایک کلو میٹر تعمیر میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے تجاوزات کے باعث سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے سخت کارروائی نہ کی گئی تو تمام محکموں کے دفاتر کے باہر قبضہ ہو جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی کے فنڈز سے شہر کی گلی محلوں میں ٹف ٹائل لگانے کا عمل بھی جلد شروع ہوگا اور صوبائی وزیر عمر خان جمالی کے فنڈز سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دو ہیوی ٹینک بھی بنائے جارہے ہیں جس سے گرمیوں میں پانی کی کمی پر قابو پالیا جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.