روس: بزرگوں کے لیے قائم کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

1 152

روس: بزرگوں کے لیے قائم کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

روس کے شہر کیمیروف میں بزرگوں کے لیے قائم ایک کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور 6 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہیٹ بوائلر کی وجہ سے رات بھر کیئر سینٹر کی لکڑیاں سلگتی رہیں جس کے نتیجے میں کیئر سینٹر کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمروف میں بزرگوں کے لیے یہ کیئر سینٹر غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا ہے جس کی عمارت 2 منزلہ تھی اور یہ لکڑی کا بنا ہوا تھا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کار بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.