کاشف حیدری نے نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا
کوئٹہ (پ ر) سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا، گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے پی بی 40 کوئٹہ 3 نعمت ہزارہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف حیدری نے نیشنل پارٹی سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلوں پر تحفظات پر کوئی شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہو، مزید انہوں نے کہا کہ متعدد بار مرکزی اور صوبائی قائدین سے رابطے کے باوجود تحفظات پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ آج سے نیشنل پارٹی سے
استعفیٰ دے رہا ہو اور نیشنل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہو، اس موقع پر بی این پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 کوئٹہ 3 کے نامزد اُمیدوار نعمت ہزارہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بی این پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 کوئٹہ 3 کے نامزد اُمیدوار نعمت ہزارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں صوبائی حکومت نے ٹف ٹائل اور بلیک ٹاپنگ کے بغیر کچھ نہیں کیا، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے بجائے کتے گھومتے نظر آرہے تھے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرف سے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہ دی گئی، انہوں نے کہا کہ عوام کی پسماندگی کو دیکھ کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،