ایس ایچ او سٹی تھانہ کی کامیاب کاروائی، چھ مسلح اشخاص گرفتار
ایس ایچ او سٹی تھانہ کی کامیاب کاروائی، چھ مسلح اشخاص گرفتار
پنجگور(ڈیلی صحافت ویب ڈیسک) ایس ایچ او سٹی تھانہ کی کامیاب کاروائی،ایس ایچ او سٹی امیرجان بلوچ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک ویڈز گاڈی میں چھ مسلح اشخاص گرفتار کرکے انکے قبضے سے ٹی ٹی پسٹلز اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا
، صغیراحمد ولد فتح محمد سکنہ تارآفیس چتکان،محمد یوسف ولد محمد عیسی سکنہ تارآفیس چتکان اور داود ولد محمد سلیمان سکنئہ تارآفیس چتکان گرفتار اشخاص سے ٹی ٹی پسٹلز بمعہ میگزین اور کور برآمد کرکے مقدمات نمبری 8 / 2021 اسلحہ آرڈینیس, 9/2021 اسلحہ آرڈینینس
، 10/2021 اسلحہ آرڈینینس اور ملزم ثناءاللہ ولد قادر بخش سے ایک عدد خنجر برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر 11/2021 زیر دفع اسلحہ آرڈینینس کا مقدمہ درج ہوکر مزید پولیس کی تفتیش جاری ہے مزید اس سے قبل پولیس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے لیویز تھامہ مولہ ضلع خضدار کے ایک قتل میں ملوث مطلوب ملزم اور لیویز تھانہ باغبانہ کے فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کرکے لیویز تھانہ مولہ اور لیویز تھانہ باغبانہ کے حوالے کیے گئے. سٹی ایس ایچ او امیرجان بلوچ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی بحالی کی خاطر پنجگور شہر میں سرچ آپریشن کریں گے اور مفرور ملزمان بھی گرفتار کرتے رہیں گے چونکہ امن و امان کی بحالی پولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا پنجگور میں امن و امان کی بحالی کے لیے عوام تعاون کریں تاکہ چور و ڈاکووں کا خاتمہ ہوسکے