جیکب آباد میں واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج
واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج۔ واپڈا ملازمین واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف روڈوں پہ نکل آئے
جیکب آباد میں واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج
جیکب آباد (عبدالقیوم جکھرانی) جیکب آباد میں واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج۔ واپڈا ملازمین واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف روڈوں پہ نکل آئے۔ درجنوں ملازمین نے واپڈا سیپکو آفیس سے پریس کلب تک ریلی نکالی ، احتجاجی ریلی واپڈا ہائیڈرو یونین رہنماء بابو حنیف لاشاری محمد علی شیخ خالد بروہی اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،
ملازمین نے بازووّں پہ سیاہ پٹیاں باند کر واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جنہوں نے کوئٹہ روڈ سے مارچ کرکے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا اور واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت واپڈا کی نجکاری کرکے ملازمین کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے۔ مگر واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دینگے ملازمین ملک بھر میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف سراپہ احتجاج بن جائینگے۔
[…] باغ(ویب ڈیسک)واپڈا ہاہیڈرو الیکٹرک ورکر یونین مسلم باغ سب ڈویژن کے […]