حکومت نے از خود استعفیٰ نہ دیا تو عوام انہیں ہاتھ سے پکڑ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالے گی: خان محمد بڑیچ

اگر سلیکٹڈ حکومت نے ہٹ دھرمی کی اور ہوش سے کام نہ لیا تو عوامی سیلاب کا زمہ دار خود ہوگا : خان محمد بڑیچ

2 182

حکومت نے از خود استعفیٰ نہ دیا تو عوام انہیں ہاتھ سے پکڑ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالے گی: خان محمد بڑیچ

کوئٹہ (ڈیلی صحا فت ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ریکارڈ سیکٹری معروف سیاسی سماجی وقبائلی شخصیت حاجی خان محمد بڑیچ نے کہا کہ ملک کی صورتحال اور عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے عمران خان حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے اگر سلیکٹڈ حکومت نے ہٹ دھرمی کی اور ہوش سے کام نہ لیا تو عوامی سیلاب کا زمہ دار خود ہوگا حکومت نے از خود استعفیٰ نہ دیا تو عوام انہیں ہاتھسے پکڑ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں عوامی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام موجودہ نااہل حکومت سے بیزار اچکے ہیں اور کسی بھی صورت اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہےموجودہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام اور ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ملکی معیشت منجمد ہو کر رہ گئی ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے بیروزگاری میں سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے نا اہل خان انتخابات میں عوام سے گھروں اور نوکریوں کے وعدے کیے لیکن لوگوں کے سروں سے کچی چھتیں بھی چھین لی انہوں نے کہا کہ عوام میں اب مزید سکت نہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت کے دشمن فیصلوں اور ملک کی تباہی و بربادی کو برداشت کر سکیں عوام کو کسی بھی صورت عمران خان سے نجات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میدان میں آئے گرتی دیوار کو صرف ایک اور جھٹکے کی ضرورت ہے

You might also like
2 Comments
  1. […] اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ریکارڈ سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوام کا حق ترجمان ادا کر دیا ہے […]

  2. […] پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی ریکارڈ سیکریٹری حاجی خان محمد بڑیچ نے احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.