شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ بتادی

0 257

شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ بتادی

کراچی(ویب ڈیسک)حال ہی میں شمعون عباسی ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے دو بار فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ’’وار‘‘ میں کام کررہے تھے۔ شمعون عباسی نے بتایا کہ اس فلم میں پریانکاچوپڑا بھی تھیں اور ان کے اور پریانکا چوپڑا کے وقت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی آفر کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں فلم کی ٹیم کے ساتھ چھ، ساتھ ماہ گزاروں۔ لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا لہذا میں نے انہیں بھی منع کردیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.