اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے،مولانا فضل الرحمان

0 240

اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر

 

طویل مشاورت ہوئی اور دونوں رہنماو¿ں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں رہنماو¿ں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاو¿س تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امورپربھی مشاورت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پربھی اعتماد میں لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہو گا اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.